Faraz Faizi

Add To collaction

28-May-2022 تحریری مقابلہ ۔روح(جسم سے دور مگر روح کے قریب رہا


جسم سے دور مگر روح کے قریب رہا
میرا رقیب تھا لیکن مجھے حبیب رہا

میں برسوں اپنے ہی اندر رہا ہوں خانہ بدوش
ہمارے درد کا درماں میرا نصیب رہا

دوائیں کام کیا کرتیں علاج کیا ہوتا 
ہمارا مرض پکڑنے سے بھی طبیب رہا

میں جس کی کھوج میں دیر و حرم گیا صاحب
وہ مجھ سے میری ہی شہ رگ سے بھی قریب رہا

ہمارا درد تو ہم خود نہ سن سکے فیضی
یہ معاملہ بھی مرے سنگ بڑا عجیب رہا 

از قلم: فرازفیضی

   20
5 Comments

Mamta choudhary

30-May-2022 08:21 PM

Nice

Reply

Manzar Ansari

29-May-2022 02:42 PM

Good

Reply

Simran Bhagat

29-May-2022 11:11 AM

Wah wah wah 👍

Reply